گردی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کا خواہاں ہے۔
گردی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کا خواہاں ہے۔
BBC World Service کی نئی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں،
'BBC News اردو'
ایڈیشن کا انتخاب کریں اور نیوز رٹس، تحقیقاتی اور تفصیلی رپورٹس، سب کچھ ایک ہی جگہ پر حاصل کریںان کے اس دورے کو بعض حلقے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط کی بحالی کے ممکنہ اشارے کے طور پر دیکھ رہے ہیں، تاہم سابق سفارت کاروں کے نزدیک اسے فی حال دوطرفہ تعلقات میں کسی بڑی پیش رفت سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔
انڈیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان خود دہشت گردی سے متاثر رہا ہے، اس لیے اس معاملے پر الزام تراشی کے بجائے ٹھوس شواہد اور شفاف طریقہ کار کے تحت بات ہونی چاہیے۔
ان کے مطابق خطے کے مسائل کو کسی ایک واقعے یا دوطرفہ تنازع تک محدود کرنے کے بجائے وسیع تر تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان متعدد مواقع پر یہ تجویز دے چکا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق شواہد دوطرفہ م پاکستان متعدد مواقع پر تجویز دے چکا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق شواہد دوطرفہ مذاکرات یا کسی کثیرالجہتی فورم پر پیش کیے جا سکتے ہیں۔
پاکستان اپنے شواہد سامنے رکھنے کے لیے تیار ہے اور دوسرے فریق کو بھی اپنے ثبوت پیش کرنے چاہیے تاکہ تمام معاملات کا جائزہ حقائق کی روشنی میں لیا جا سکے۔
مصدق ملک نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی نے پورے خطے کو متاثر کیا ہے اور پاکستان کے ہزاروں شہری بھی اس کا نشانہ بن چکے ہیں۔
پاکستان کے سابق سفیر اعزاز چوہدری اور عمران علی دونوں کا ماننا ہے کہ مصدق ملک کا انڈیا کا دورہ ایس سی او کے تہذیبی مکالمے میں شرکت تک محدود تھا اور اسے پاکستان اور انڈیا کے دوطرفہ تعلقات میں کسی پیش رفت کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔
بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ یہ دورہ کثیرالملکی کانفرنس کے تناظر میں تھا، نہ کہ پاکستان اور انڈیا کے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے۔ ان کے مطابق پاکستان نے ایسے مکالموں م
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Wow
0
Sad
0
Angry
0