فاران پاکستانی فلم ’انسپیکٹر جمشید‘ میں نظر آئیں
فاران کا کہنا ہے کہ جو ردعمل سوشل میڈیا پر ڈرامے کو مل رہا ہے اسے وہ تھوڑا بہت فالو کر رہے ہیں۔
لوگوں کو ایک بات پسند آئی جس کی مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ ڈرامے میں اپنی والدہ سے بہت تمیز سے بات کرتے ہیں۔ میں سوچنے لگا کہ کیا باقی لوگ ایسے بات نہیں کرتے۔
فاران نے بی بی سی کو بتایا کہ جب ڈرامے میں حبیب کی والدہ کو اس کے شراب پینے والی بات کا علم ہوا تب عوام کی طرف سے دو مختلف نظریے سامنے آئے۔
- کچھ لوگوں کے لیے شراب پینا عام بات تھی اور کچھ کے لیے بہت بڑی بات تھی。
فاران کا کہنا ہے کہ جس قسم کا ردعمل ’درنجات‘ کو ملا ہے وہ ان کے لیے نیا ہے۔
یہاں پہ اب ٹی وی سیریلزکرنے سے جو فائدہ مجھے ہو رہا ہے وہ یہ ہے کہ جو جو لوگ ہمارا کانٹینٹ دیکھتے ہیں یا جن لوگوں سے شاید میری اتنی جان پہچان نہیں تھی اب بڑھ رہی ہے۔
فاران طاہر گذشتہ کئی سالوںوں میں امریکہ میں رہ رہے ہیں۔ اُنھوں نے ’جنگل بک‘، ’آئرن مین‘ اور ’سٹار ٹریک‘ جیسے مقبول پروجیکٹس میں کام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ وقتاً فوقتاً پاکستان آتے رہے ہیں اور تھوڑا بہت کام بھی کرتے رہے ہیں۔
البتہ گذشتہ ایک دو سالوں میں اُنھوں نے پاکستان میں معمول سے زیادہ کام کیا۔ اس سال وہ ڈرامہ سیریل ’لیڈر‘ اور حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامے ’بس تیرا ساتھ ہو‘ کا بھی حصہ رہے۔
ان کا تعلق اداکاروں کے گھرانے سے رہا ہے۔ ان کے والد نعیم طاہر، والدہ یاسمین طاہر اور بھائی علی طاہر بھی اداکاری سے منسلک رہے ہیں۔
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Wow
0
Sad
0
Angry
0