بی بی سی اردو: خبروں اور فیچرز کی حوالہ
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں۔
صرف مویشیوں کی آوازیں اور فائرنگ کی گونج سنائی دیتی ہے۔
'دو مارٹر گولے میری زمین پر گرے تھے' علی نے کہا، جو محاذِ جنگ سے تقریباً ایک کلومیٹر دور اپنے گھر کے باہر بکریوں کے ریوڑ کے ساتھ بیٹھے تھے۔
علی مارٹر حملوں کے باوجود اپنی بکریوں کی دیکھ بھال کے لیے گھر میں مقیم ہیں۔
- انھوں نے مجھے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو بے گھر افراد کے لیے قائم ایک کیمپ بھجوا چکے ہیں کیونکہ وہ مزید گولہ باری اور فائرنگ برداشت نہیں کر سکتے تھے۔
- وہ اپنی بیوی اور بہنوں کے ساتھ جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے وہیں رکے ہوئے ہیں۔
'میں خوف زدہ ہوں' انھوں نے کہا۔ 'لیکن میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں۔ اگر ہمارے جانور نہ رہ رکے ہوئے ہیں۔
اگر ہمارے جانور نہ رہے تو ہم سب بھوکے رہ جائیں گے اور ویسے بھی مر جائیں گے۔ '
انھوں نے صرف اپنا پہلا نام بتایا کیونکہ انھیں خدشہ ہے کہ اگر آنے والے دنوں میں حوثیوں نے اس علاقے پر قبضہ کر لیا تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔
حوثیوں کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ ایک بڑے حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔
جب ہم نے سرکاری افواج سے اس بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا کہ وہ اس سے آگاہ ہیں اور اپنی تیاری کر رہے ہیں۔
محاذِ جنگ سے قریب ترین چوکی پر ہماری ملاقات چند جنگجوؤں سے ہوئی جو ابھی ابھی پہاڑ کی بلندیوں پر موجود اپنی پوزیشنوں سے واپس آئے تھے، جہاں سے پیش قدمی کرتے ہوئے حوثی صرف چند سو میٹر کے فاصلے پر تھے۔
ان میں سے ایک نے بتایا کہ 18 سرکاری فوجیوں کی لاشیں ایسے علاقے میں پڑی ہ
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Wow
0
Sad
0
Angry
0