بظاہر اس احتجاج کے فوری مطالبات عمران خان کی رہائی، سیاسی کارکنوں کی آزادی، عدلیہ کے تحفظ اور آئین کی بالاد…
بظاہر اس احتجاج کے فوری مطالبات عمران خان کی رہائی، سیاسی کارکنوں کی آزادی، عدلیہ کے تحفظ اور آئین کی بالادستی سے متعلق ہیں، تاہم سیاسی مبصرین کے مطابق پی ٹی آئی کا احتجاج دراصل پاکستان کی موجودہ سیاست میں کئی بڑے سوالات کا امتحان بھی بن سکتا ہے۔
ان میں سے ایک اہم سوال یہ ہے کہ آیا عمران خان قید میں رہتے ہوئے بھی اپنے حامیوں کو بڑی تعداد میں متحرک کر سکتے ہیں، کیا پی ٹی آئی اس عوامی طاقت کو کسی سیاسی فائدے میں تبدیل کر پائے گی، اور کیا حکومت ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے ساتھ جاری کشیدگی کو کم کرنے کی کوئی صورت نکال سکتی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے مطالبات میں عمران خان، ان کے اہلِ خانہ اور تمام زیرِ حراست سیاسی کارکنوں کی رہائی اولین ترجیح حاصل ہے۔
اس کے علاوہ پارٹی عدالتی نظام کے تحفظ، قانون کی بلاامتیاز حکمرانی، آئینی اور جمہوری عمل کی مکمل پاسداری اور عمران خان کو صحت کی مناسب سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کر رہی ہے۔
پارٹی ن پارٹی نے اپنے مطالبات میں معاشی بحران، مہنگائی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متاثرہ عوام کو فوری ریلیف دینے کا نکتہ بھی شامل کیا ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق پی ٹی آئی اس احتجاج کے ذریعے نہ صرف اپنے مطالبات کو اجاگر کرنا چاہتی ہے بلکہ حکمران اتحاد پر سیاسی دباؤ بڑھانے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔
- بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں گزارتی ہیں۔
اسی تناظر میں عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کا حالیہ بیان بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو رہا کیا جاتا ہے تو وہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ محاذ آرائی کی پالیسی اختیار نہیں کریں گے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کسی بھی مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔
اس بیان کے بعد بعض مبصرین نے توجہ دلائی ہے کہ ایک طرف پی ٹی آئی احتجاج ا
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Wow
0
Sad
0
Angry
0