ہیرالڈ کی کہانی جیلنگ کے منظرنامے میں رقم ہے۔

Oct 10, 2026 - 09:47
ہیرالڈ کی کہانی جیلنگ کے منظرنامے میں رقم ہے۔

ہیرالڈ کی کہانی جیلنگ کے منظرنامے میں رقم ہے۔ ان کے والد گورم نے قصبے کے دو قدیمی اونچے پتھروں میں سے چھوٹا پتھر اپنی اہلیہ تھیرا کی یاد میں نصب کروائے تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس پر ملک کے اندر پہلی بار ’ڈنمارک‘ کا نام تحریری شکل میں درج کیا گیا۔

قریب واقع شہر ویلے کی رہائشی اینے ہاوگارڈ میکلسن کہتی ہیں کہ ’ہم اسے ڈنمارک کا پیدائشی سرٹیفکیٹ کہتے ہیں۔ ‘ اس لحاظ سے جیلنگ کو ڈنمارک کی جائے پیدائش سمجھا جاتا ہے۔

اگرچہ آج یہاں صرف 4,000 افراد رہتے ہیں، لیکن ہیرالڈ بلیوٹوتھ کے دور میں یہ اقتدار کا مرکز تھا۔ جیلنگ ابتدا میں بت پرستوں کا تدفینی مقام تھا، مگر ہیرالڈ کے دورِ حکومت میں یہ ایسی جگہ بن گیا جہاں دونوں روایات ایک دوسرے سے ملتی جلتی نظر آنے لگیں۔

آج جیلنگ کی یادگاروں کے گرد موجود قدیم باڑ کی جگہ سفید ستون نصب ہیں، جبکہ زمین پر موجود سینکڑوں نشانات ایک بہت بڑی کشتی نما منظر پیش ک آج جیلنگ کی یادگاروں کے گرد موجود قدیم باڑ کی جگہ سفید ستون نصب ہیں، جبکہ زمین پر موجود سینکڑوں نشانات ایک بہت بڑی کشتی نما منظر پیش کرتے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ممکنہ طور پر تھیرا( قدیم ڈنمارک کی ملکہ) کی یاد میں بنائی گئی تھی۔ اس مقام پر موجود دو تدفینی ٹیلے اور ایک چرچ اس تاریخی منظر کو مکمل کرتے ہیں۔

ایڈم باک کہتے ہیں کہ جیلنگ کی یہ یادگاریں صرف بہادر وائیکنگ جنگجوؤں یا تھور اور اوڈن جیسے دیوتاؤں کی کہانی نہیں سناتیں، بلکہ یہ سیاست، تبدیلی اور ایک پرانے نظام سے نئے نظام کی طرف منتقلی کی داستان بھی بیان کرتی ہیں۔

  • 1994 میں جیلنگ کے ٹیلوں، رون پتھروں اور چرچ کو ڈنمارک کے پہلے یونیسکو عالمی ثقافتی ورثے کا درجہ دیا گیا۔
  • قریبی کونگیرنس جیلنگ وزیٹر سینٹر میں موجود انٹرایکٹو نمائشیں وائیکنگ عقائد سے عیسائیت تک کے سفر کو اجاگر کرتی ہیں جبکہ دونوں تاریخی نوعیت کے اونچے پتھر(جنھیں

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Wow Wow 0
Sad Sad 0
Angry Angry 0