دبئی جانے والے شہریوں کو راولپنڈی پولیس اہلکاروں نے کیسے لوٹا؟ سنسنی خیز تفصیلات

راولپنڈی: دبئی جانے والے شہریوں سے راولپنڈی پولیس اہلکاروں نے بڑی سفاکی کے ساتھ لوٹ مار کی، اور ڈاکوؤں کو بھی شرما دیا، واقعے کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

May 5, 2025 - 10:10
May 5, 2025 - 10:11
دبئی جانے والے شہریوں کو راولپنڈی پولیس اہلکاروں نے کیسے لوٹا؟ سنسنی خیز تفصیلات
UAE traveller
دبئی جانے والے شہریوں کو راولپنڈی پولیس اہلکاروں نے کیسے لوٹا؟ سنسنی خیز تفصیلات

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ناکے پر راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں نے دبئی جانے والے مسافروں سے لوٹ مار کی تھی، جس کی ایف آئی آر متاثرہ فیملی کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں تھانہ دھمیال کے اے ایس آئی عاطف اور 2 اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے کے مطابق بیرون ملک جانے والے افراد سے پولیس اہلکاروں نے لوٹ مار کی، اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ناکے پر اہلکاروں نے روکا، اور مہمانوں کی تلاشی لے کر قیمتی موبائل لے لیے اور ملتانی حلوہ کھا لیا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق پولیس اہلکار مہمانوں کو ہتھکڑیاں لگا کر جنگل میں لے گئے، اور وہاں لے جا کر ان سے پیسوں کا مطالبہ کیا، مہمانوں سے 2 لاکھ روپے نقد لیے گئے اور 50 ہزار اے ٹی ایم سے زبردستی نکلوائے گئے۔ راولپنڈی پولیس اہلکاروں نے بعد میں لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور کپڑے بھی پھاڑے، لوٹنے کے بعد اہلکاروں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں، بعد ازاں نوجوانوں کو چھوڑا گیا جو دبئی چلے گئے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator