پاکستانی طلبہ کیلیے کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع

اسلام آباد (1 اگست 2025): ان پاکستانی طلبہ کیلیے سنہری موقع آن پہنچا ہے جو کینیڈا جیسے بڑے ملک میں تعلیم حاصل کر کے اپنا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں۔

Aug 2, 2025 - 00:40
پاکستانی طلبہ کیلیے کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع
Canada visa
پاکستانی طلبہ کیلیے کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع

جدید ٹیکنالوجی کی تحقیق میں پاکستان کی موجودگی کو بڑھانے کے ویژن کے تحت وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے ایسے گریجویٹ طلبہ کیلیے اعلان کیا ہے جو کینیڈا کی یونیورسٹی میں M.A.Sc یا Ph.D پروگرام میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ یہ اقدام جدید انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے کچھ سب سے زیادہ طلب والے شعبوں میں مہارت فراہم کرتا ہے جس میں یہ شامل ہیں: میکاٹرانکس مصنوعی ذہانت (اے آئی) الیکٹرک اور خودکار گاڑیاں انرجی اسٹوریج اور ہائبرڈ پاور ٹرین سسٹم یہ پوزیشنز میک ماسٹر آٹوموٹیو ریسورس سینٹر (MARC) میں ڈاکٹر ریان احمد کی نگرانی میں شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے ذریعے پیش کی جاتی ہیں جو کہ اسمارٹ موبلٹی انوویشن کیلیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ مرکز ہے۔ اہلیت کیلیے مکینیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ یا کمپیوٹر سائنس میں بیچلر کی ڈگری لازمی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے پاس ایک لاکھ روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع دلچسپی رکھنے والے امیدوار وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی طرف سے فراہم کردہ لنک کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ وزارت کے مطابق یہ تعاون مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر جدید تحقیقی مہارتوں اور ٹیکنالوجیز پر کام کرنے کے مواقع سے آراستہ کر کے پاکستان کے مستقبل کو روشن بنانے کے وسیع تر ویژن کا حصہ ہے۔ وزارت نے کہا کہ میک ماسٹر یونیورسٹی کے ساتھ یہ شراکت جدت کو فروغ دینے اور پاکستانی گریجویٹس کو عالمی سطح پر جدید تحقیق میں حصہ ڈالنے کے قابل بنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستانی طلبہ ابھی درخواست دے سکتے ہیں اور شارٹ لسٹ کیے گئے امیدوار تشخیصی عمل کے ذریعے آگے بڑھیں گے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator