2025 میں پیش آنے والے خوفناک فضائی حادثات

اسلام آباد (اوصا ف نیوز)یہ سال اس تلخ حقیقت کی یاد دہانی بن کر سامنے آیا کہ فضائی سفر جتنا محفوظ سمجھا جاتا ہے، اس کی سلامتی کے پیچھے مسلسل نگرانی، احتیاط اور بہتری کی ضرورت ہے

Dec 28, 2025 - 11:57
2025 میں پیش آنے والے خوفناک فضائی حادثات

سال 2025 میں آسمان کئی بار پرسکون نہ رہ سکا، رَن ویز سے اڑان بھرنے والی امیدیں بعض اوقات منزل تک نہ پہنچ سکیں اور چند لمحوں میں خوشیاں المیے میں بدل گئیں، دنیا کے مختلف حصّوں میں پیش آنے والے طیارہ حادثات نے انسان کی تکنیکی ترقی کے ساتھ اس کی کمزوریوں کو بھی بے نقاب کیاجہاں جدید مشینیں بھی ایک لمحے کی لغزش، موسم کی شدت یا فیصلے کی تاخیر کے آگے بے بس نظر آئیں۔

29جنوری، امریکی طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم

29 جنوری کو پیش آنے والا فضائی حادثہ امریکی کی تاریخ کا 2001 کے بعد بدترین حادثہ تھا جس دوران فضاء میں امریکی ایئر لائنز کے مسافر طیارے اور امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے دوران خوفناک تصادم ہوا جس میں 67 افراد مارے گئے ۔

احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کو حادثہ

ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 نے 12 جو ن کو احمد آباد سے لندن کیلئے پرواز بھری لیکن ایک منٹ بعد ہی 787 بوئنگ طیارہ ایک میڈیکل کلالج کے ہوسٹل پر گر کر تباہ ہو گیا جس میں مسافر اور عملے سے 241 افراد مارے گئے لیکن خوش قسمتی سے صرف ایک مسافر زندہ بچا جبکہ زمین پر موجود 19 افراد کی موت بھی ہوئی ۔یہ 2020 کی دہائی کا سب سے مہلک فضائی حادثہ قرار پایا ۔

روس کی انگار ایئر لائنز کے طیارے کو حادثہ

جولائی کو خراب موسم میں دوسری لینڈنگ کی کوشش کے دوران طیارہ جنگل میں گر گیا، جس میں سوار 48 افراد ہلاک ہوئے ۔

بیرنگ ایئر حادثہ

6 فروری 2025 کو الاسکا میں چھوٹا مسافر طیارہ لاپتہ ہو کر تباہ ملا جس میں تمام 10 مسافر جاں بحق ہوئے۔

میڈ جیٹس میڈیواک حادثہ

31 جنوری کو فلاڈیلفیا میں طبی امدادی پرواز ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ طیارے میں موجود تمام افراد اور زمین پر 2افراد ہلاک، جبکہ 23 زخمی ہوئے۔

ڈیلٹا کنیکشن حادثہ

17 فروری کو کینیڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ الٹ گیا، 80 افراد محفوظ رہے مگر 21 زخمی ہوئے۔

لینہسا ایئرلائنز

17 مارچ کو ہونڈوراس میں پرواز ٹیک آف کے فوراً بعد سمندر میں گر گئی جس میں سوار 12 افراد ہلاک جن میں معروف موسیقار بھی شامل تھا۔

ایمریٹس کارگو طیارہ

20 اکتوبر کو ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، 2سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0