طوفان کب اور کن کن علاقوں میں آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا۔

متحدہ عرب امارات میں گرد و غبار کے طوفان کے خدشے کے باعث نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کی جانب سے عوام اور خاص طور پر گاڑی چلانے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں

Dec 29, 2025 - 13:14
طوفان کب اور کن کن علاقوں میں آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی جانب سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تیز ہوائیں آنے والے دنوں میں حدِ نگاہ کو متاثر کر سکتی ہیں جس کے باعث ڈرائیونگ کے دوران خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو گرد آلود موسم میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور گھروں اور عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ موسم سے متعلق تازہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کریں۔

رپورٹس کے مطابق این سی ایم نے سمندر کے کنارے جانے والوں کو بھی خبردار کیا ہے، تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں شدید طغیانی کا خدشہ ہے، خاص طور پر بحیرہ عمان میں حالات زیادہ خراب ہو سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں سات فٹ تک اونچی لہروں کے خدشے کے پیشِ نظر ’ییلو الرٹ‘ جاری کردیا گیا ہے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0