نئی جدید بزنس ٹرین ! مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور : پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی، مسافر مفت وائی فائی، اور بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

Jul 11, 2025 - 15:52
نئی جدید بزنس ٹرین ! مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
Pakistan railways update
نئی جدید بزنس ٹرین ! مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے نئی جدید بزنس ٹرین چلانے کا اعلان کردیا ، 19 جولائی کو ایک جدید بزنس ٹرین کا افتتاح ہوگا۔ نئی بزنس ٹرین میں 28 ڈیجیٹل کوچز، مفت وائی فائی، اور بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کار ہوگی۔ لاہور میں ٹرین کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، نئی ٹرین کا افتتآح پاکستان ریلویز کو جدید بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ریلوے کو جدید بنانے میں ڈیجیٹل ٹکٹنگ، بہتر آن بورڈ سروسز، اور اپ گریڈ شدہ اسٹیشن کی سہولیات شامل ہیں۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator