تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے 12 ہزار روپے الاؤنس دینے کا فیصلہ
بھارت(اے بی این نیوز)بھارتی ریاست بہار کی حکومت نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو 12 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا ۔
یہ فیصلہ ریاستی حکومت کی جانب سے’’چیف منسٹر سیلف ہیلپ الاؤنس اسکیم‘‘ کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے کیا گیاہے۔
2016 میں شروع ہونے والی اس سکیم میں اب تک صرف انٹرمیڈیٹ پاس نوجوان شامل تھے، مگر اب گریجویٹس بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
سکیم کے تحت تعلیم یافتہ نوجوان زیادہ سے زیادہ دو سال تک اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے، اس سکیم کا مقصد بے روزگاری کے سبب نوجوانوں کی مایوسی کو کم کرنا اور انہیں روزگار کے قابل بنانا ہے۔
اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے عمر 20 سے 25 سال تک ہونی چاہیے، درخواست دہندہ کا بے روزگار ہونا ضروری ہے اور کسی بھی قسم کی سرکاری یا نجی ملازمت یا کاروبار نہ کرتا ہو، درخواست دہندہ کا بہار کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے اور وہ کوئی دیگر سرکاری الاؤنس یا قرض نہیں لے رہا ہو۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح، کرایہ کتنا ہوگا؟
اس سکیم کے تحت نوجوانوں کو کمپیوٹر کا ایک بنیادی کورس مکمل کرنا ہوگا، پانچ ماہ کا الاؤنس صرف اس صورت میں دیا جائے گا جب نوجوان اس کورس کو مکمل کر کے سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے۔
اس سکیم کے لئے درکار دستاویزات میں آدھار کارڈ، 10 ویں اور 12 ویں کلاس کی مارک شیٹس، رہائشی سرٹیفکیٹ کی فوٹو کاپی اور کامن اپلیکیشن فارم شامل ہیں
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Angry
0
Sad
0
Wow
0