کراچی میں کل اسکول و کالجز بند رکھنے کا اعلان
سندھ حکومت نے کل کراچی میں تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ کل کراچی میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی وجہ سے تمام سرکاری اور نجی اسکول و کالجز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل اسکول اور کالجز بند رکھنے کا فیصلہ طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے جاری بارشوں کے باعث آج محکمہ تعلیم کی جانب سے نجی و سرکاری اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کردیا تھا۔
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Angry
0
Sad
0
Wow
0