سعودی عرب میں سردی کا 17 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی (این سی ایم) نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت میں سردیوں کے دوران اب تک کا کم ترین درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو 16 جنوری 2008 کو حائل میں درج ہوا

Dec 27, 2025 - 21:27
سعودی عرب میں سردی کا 17 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

این سی ایم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 1985 سے 2025 کے دوران سردیوں کے مہینوں میں مختلف شہروں میں شدید سردی اور کہر کی صورتحال دیکھی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ قریات میں جنوری 2008 میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری جبکہ طریف میں متعدد مواقع پر منفی 8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ الجوف شہر میں فروری 1989 میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دیگر شہروں میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا، جن میں عرعر، رفحاء، ریاض، بریدة، القصیم، تبوک اور دیگر شہر شامل ہیں۔

این سی ایم کے مطابق 2008 سعودی عرب کے سرد ترین برسوں میں شمار ہوتا ہے، جب ملک کے کئی شہروں میں تاریخ کے کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0