وزیر اباد میں بارات لے کر لڑکی والوں سے بدتمیزی کرنے والا دولہا روٹی کھانے کے بعد فارغ کزن کو دلہا بنا دیا گیا دیکھیے

Apr 7, 2025 - 14:38
Apr 7, 2025 - 14:39
وزیر اباد میں بارات لے کر لڑکی والوں سے بدتمیزی کرنے والا دولہا روٹی کھانے کے بعد فارغ کزن کو دلہا بنا دیا گیا دیکھیے جب ایک دولہا جا رہا ہے اور دوسرا دولہا ساتھ کھڑا ہے علی پورچٹھہ دولہا دلہن کے بغیر ہی واپس لوٹ گیا۔ دلہن کا اپنے ماموں زاد سے نکاح۔ باراتی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے لاکھوں روپے نچاور کئے۔کھانا کھانے کے بعد مایوسی کے ڈیرے۔ تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ کے نواحی علاقہ ورپال چٹھہ کے رہاٸشی فخر زمان چٹھہ نے اپنے ہمسایہ ڈاکٹر بلال احسن ہنجرا سے اپنی بیٹی کی شادی طے کر لی۔ دونوں ہی زمیندار تھے دولہا ڈاکٹر بلال کا بیرون ملک کاروبار ہے۔گزشتہ روز علی پورچٹھہ کے نجی میرج ہال میں شادی کی تقریب کا انتظام تھا۔ علاقہ بھر کی کثیر تعداد مدعوتھی۔بتایا گیا ہے کہ باراتیوں نے بینڈ باجا پر ڈانس کرتے ہوئے دلہا پر لاکھوں روپے نچاور کئے پیسے لوٹنے والوں کا جمع غفیر جال لئے پانچ ہزار اور ہزار والے نوٹ پکڑتا رہا۔ بارات کے استقبالیہ پر خواتین کی آپس میں سخت الفاظ کا تبادلہ ہونے پر معاملات گالم گلوچ تک پہنچ گئے۔ دلہن والوں نے باراتیوں کو کھانا کھلایا اور نکاح کو بعد میں کرنے کا کہہ دیا۔ کھانا کھا کر دلہن والوں نے نکاح سے انکار کردیا اور کہا کہ آپ کا رویہ نکاح سے پہلے ہی نامناسب ہے شادی کے بعد لڑکی کے ساتھ سلوک کیسا ہو گا۔کسی صورت بھی نکاح نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے دلہن کے ماموں زاد سے نکاح کر کے کروڑوں کی گاڑی اپنے بھتیجے کو دے دی۔دلہا ڈاکٹر بلال مایوس اور ناکام واپس لوٹا۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0