ٹرین کا ’’2 سیکنڈ میں 700 کلومیٹر‘‘ فاصلہ طے کر کے ریکارڈ قائم

29 دسمبر 2025): چین اپنی ایجادات سے دنیا کو حیران کر رہا ہے اب اس نے انتہائی تیز رفتار ٹرین بنا لی جس نے دو سیکنڈز میں 700 کلومیٹر طے کر لیے۔

Dec 30, 2025 - 08:48
ٹرین کا ’’2 سیکنڈ میں 700 کلومیٹر‘‘ فاصلہ طے کر کے ریکارڈ قائم
ٹرین کا ’’2 سیکنڈ میں 700 کلومیٹر‘‘ فاصلہ طے کر کے ریکارڈ قائم

چین جو اپنی ایجادات سے دنیا کو مسلسل حیران کر رہا ہے۔ اب اس نے اتنی تیز رفتار ٹرین ایجاد کر لی، جس نے صرف دو سیکنڈز میں 700 کلومیٹر طویل فاصلہ طے کر کے نہ صرف عالمی ریکارڈ قائم کیا بلکہ دنیا کو بھی حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے 25 دسمبر کو اس سپر فاسٹ ٹرین کا تجربہ کیا اور تقریباً ایک ٹن وزن والی یہ ٹرین ایک خاص 400 میٹر لمبی ٹریک پر چلائی گئی۔

یہ ٹرین اس قدر تیز رفتار تھی کہ انسانی آنکھ سے واضح طور پر اس کی رفتار دیکھنا بھی مشکل ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ یہ اب تک کی تیز ترین سپر کنڈکٹنگ

الیکٹرک میگلیو ٹرین ہے، جس پر انجینئرز کی ٹیم گزشتہ 10 سال سے کام کر رہی تھی۔
اس تجربے میں ٹرین صرف چند لمحوں میں ریکارڈ رفتار تک پہنچ گئی اور پھر محفوظ طریقے سے اس کو روک دیا گیا۔

میگلیو ٹرین کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹریک کو نہیں چھوتیں۔ اس حیران کن تجربے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں ٹرین ٹریک پر بجلی کی طرح تیزی سے دوڑتی دکھائی دیتی ہے اور اس کے پیچھے ہلکی دھند چھا جاتی ہے ۔

ٹرین کے تجربے کے موقع پر اطراف میں موجود افراد کے منہ اس وقت ہکا بکا رہ گئے جب کیمرے اس ٹرین کی تصویر اتارنے سے قاصر رہے اور وہ ایک برق کی طرح وہاں سے گزر گئی۔

سائنس دانوں کا کہنا کہ اسی ٹیکنالوجی کو مستقبل میں راکٹ لانچ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اگر یہ ٹیکنالوجی مسافر ٹرینوں کے لیے اپنائی گئی، تو بڑے شہروں کے درمیان سفر صرف چند منٹوں میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0