بلوچستان بھر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی گئی
کوئٹہ: بلوچستان بھر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی گئی، وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرِصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ بھیج دیا جس میں کہا گیا کہ پلاسٹک پر پابندی کے اقدام پر عملدرآمد تیز کیا جائے۔ مراسلے کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 2019 میں اسلام آباد میں پلاسٹک کے بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔ کیا ہم غذا کے نام پر پلاسٹک کھا رہے ہیں؟ ماہرین کا ہولناک انکشاف وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ ایک مرتبہ استعمال ہونے والے پولیتھین بیگز کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کی گئی، پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی پلاسٹک ریگولیشنز 2003 کے تحت لگائی گئی۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارتیں اور محکمے پابندی سے متعلق ریگولیشنز پر سختی سے عمل کریں۔
Files
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Angry
0
Sad
0
Wow
0