سندھ اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

وفاقی حکومت کے متنازع کینال منصوبے کے خلاف سندھ میں دھرنوں اور راستوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔

Apr 22, 2025 - 22:27
Apr 23, 2025 - 08:27
سندھ اور پنجاب میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ


کراچی:سندھ اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

وفاقی حکومت کے متنازع  کینال منصوبے کے خلاف سندھ میں دھرنوں اور راستوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل متاثر  ہو رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سندھ اور پنجاب بارڈر پر کینالز کے خلاف دھرنا، 15 لاکھ ڈالرز کا مال خراب ہونے کا خدشہ

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ اور سکھر  میں احتجاج کے باعث 800 آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں اور موجودہ صورتحال کے باعث اندرون سندھ اور پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے تاہم عوام کا خیال رکھا جائے، شرجیل میمن

او سی اے سی کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو خط کے ذریعے  کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے اور حکام فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں ۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Zain Ul Abedin Hi, I'm Zain, a content creator and writer passionate about using words to connect, inform, and entertain. I craft engaging content across various formats, from articles to scripts, always tailoring my style to the audience and platform. Driven by curiosity, I love exploring new ideas and bringing stories to life with clarity and impact. Let's connect through the power of language!