ایلنڈر کمپلیکس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان کےالیکٹرک

کےالیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کی جانب سے ایلنڈر روڈ کمپلیکس پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

May 1, 2025 - 23:07
ایلنڈر کمپلیکس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان کےالیکٹرک
K electric
ایلنڈر کمپلیکس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان کےالیکٹرک

ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ شرپسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا جاچکا ہے، ایف آئی آر کے نتیجے میں 11 گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں، شرپسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ بجلی کمپنی کے ترجمان نے واجبات کے حوالے سے بتایا کہ ریلوے کالونی میں واجب الادا رقم 21 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ وقت پر کی گئی ادائیگیاں علاقے کی لوڈشیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جزو ہیں، عدم ادائیگیوں کے باعث مفت بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔ کےالیکٹرک ترجمان کا کہنا تھا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں ادارہ مزید نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator