روپے والے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی1500

کراچی : 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خبر آگئی ، آئندہ قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

May 3, 2025 - 00:46
روپے والے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی1500
Prize bond
روپے والے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی1500

پرائز بانڈز کو وسیع پیمانے پر ایک محفوظ اور فائدہ مند سرمایہ کاری کے طور پر سمجھا جاتا ہے کیونکہ نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے قرعہ اندازی کی جاتی ہے۔ تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔ پرائز بانڈ سے انعامی رقم حاصل کرنے کا آسان طریقہ کراچی میں نیشنل سیونگز سینٹر مئی 2025 میں 1,500 روپے کے پرائز بانڈ کی آئندہ قرعہ اندازی کرنے جارہا ہے اور لوگ اس بار جیک پاٹ حاصل کرنے کی امید کر رہے ہیں۔ شیڈول کے مطابق سال 2025 کے 1500 روپے کے انعامی بانڈز کی دوسری قرعہ اندازی 15 مئی کو کراچی میں ہوگی۔ 1500 پرائز بانڈ جیتنے کی رقم اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں تیسرے انعامات جیتنے والے افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جاتا ہے۔ جیتنے والے کسی بھی نامزد بینک کی شاخوں یا نیشنل سیونگز کے دفاتر میں جیتنے والی رقم کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل فروری 2025 میں قرعہ اندازی کا اعلان کیا گیا تھا 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 402432 کے حامل نے جیتا تھا جبکہ دوسرے انعامات کے تین فاتحین 543452، 764165 اور 814653 تھے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator