پاکستان میں خودکش حملہ کرنے کیلئے تیار ہوں، کرناٹک کے وزیر

کرناٹک : کرناٹک کے وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کا کہنا ہے کہ اگر مودی اور امیت شاہ اجازت دیں تو وہ پاکستان میں خودکش بمبار بن کر جائیں گے اور حملہ کرینگے۔

May 4, 2025 - 00:22
پاکستان میں خودکش حملہ کرنے کیلئے تیار ہوں، کرناٹک کے وزیر
Karnatak prime
پاکستان میں خودکش حملہ کرنے کیلئے تیار ہوں، کرناٹک کے وزیر

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کے وزرا پاکستان دشمنی میں زہر اگلنے لگے، کرناٹک کے وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خودکش حملہ کرنے کیلئے تیار ہوں۔۔۔کہا اگر مودی اور امیت شاہ اجازت دیں تو وہ پاکستان میں خودکش بمبار بن کر جائینگے اور حملہ کرینگے۔ پریس کانفرنس کے دوران ان کے بیان پر سب ہنس پڑے، جس پر وزیر نے کہا یہ مذاق نہیں وہ سنجیدہ ہیں۔ اس مضحکہ خیز بیان پر مخالفین اور سوشل میڈیا صارفین ان کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں جبکہ ان کا یہ بیان، جو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں آیا ہے، تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator