بھوک اور پیاس سےغزہ والے دم توڑنے لگے، 57 فلسطینی جاں بحق
غزہ: بھوک اور پیاس سےغزہ والے دم توڑنے لگے ہیں، 57 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
الجزیرہ کے مطابق بین الاقوامی برادری غزہ میں امداد بحال نہ کرا سکی، 2 ماہ سے اسرائیل نے محصور علاقے میں امداد نہیں آنے دی، جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غذا کی قلت کے سبب اب تک ستاون افراد زندگی ہار چکے ہیں۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے ہفتے کے روز کہا کہ جاں بحق افراد میں بچوں کے ساتھ ساتھ بیمار اور بوڑھے بھی شامل ہیں، اسرائیل جنگ کے ہتھیار کے طور پر بھوک کو استعمال کر رہا ہے، بین الاقوامی برادری اسرائیل پر سرحدیں دوبارہ کھولنے اور امداد کی اجازت دینے کے لیے دباؤ ڈالے۔ بین الاقوامی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد پر کھانے اور پانی کے ہزاروں ٹرک کھڑے ہیں، لیکن اسرائیل داخلے کی اجازت نہیں دے رہا۔ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کا کہنا ہے کہ علاقے میں آٹے کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے، 75 فی صد افراد کو پانی تک میسر نہیں ہے۔
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Angry
0
Sad
0
Wow
0