نوشکی میں آۂل ٹینکر دھماکے کی ایک اور افسوس ناک خبر

کراچی: نوشکی آئل ٹینکر دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید 4 افراد دم توڑ گئے

May 4, 2025 - 16:23
نوشکی میں آۂل ٹینکر دھماکے کی ایک اور افسوس ناک خبر

پاکستاننوشکی آئل ٹینکر دھماکا: مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتیں 7 ہوگئیں

کراچی: نوشکی آئل ٹینکر دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید 4 افراد دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نوشکی آئل ٹینکردھماکے کے مزید 4 زخمی کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑگئے۔

یہ بھی پڑھیں

نوشکی: آئل بردار ٹرک آتشزدگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا، ڈرائیور جاں بحق ،70 افراد زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں دوران علاج دم توڑنے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں سلمان، وزیراحمد، دُرمحمد اور عبدالباسط شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے 10 زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور دھماکے کے17زخمیوں کو علاج کیلئےکراچی منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل بردار ٹرک آتشزدگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور 70 افراد زخمی ہوئے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0