بہاولنگر میں پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

بہاولنگر: پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے بہاولنگر میں ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔

May 9, 2025 - 00:39
بہاولنگر میں پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا
Drone crashed in Bahawalnagar
بہاولنگر میں پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ پاکستانی ایئر ڈیفنس نے بھارتی ہیروپ ڈرون گرایا۔ واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں صبح کے وقت دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا تھا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا تھا۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ آوازیں اس وقت سنائی دیں جب ایک بھارتی ڈرون نے انتہائی اونچی پرواز کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جسے گوجرانوالہ کینٹ کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا تھا۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator