بڑی خبر: ملک بھر کے لیے بجلی سستی کر دی گئی

مہنگائی کے ستائے پاکستانی شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ملک بھر کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی ہے۔

May 9, 2025 - 23:53
بڑی خبر: ملک بھر کے لیے بجلی سستی کر دی گئی
Electricity prices decreased
بڑی خبر: ملک بھر کے لیے بجلی سستی کر دی گئی

پاکستان کے شہری جو مہنگی ترین بجلی کے باعث کے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کے لیے خوشی کی خبر آ گئ ہے کہ ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے یہ کمی رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی ہے اور نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نیپرا کے اس فیصلے سے کراچی سمیت ملک بھر بجلی صارفین کو مئی تا جولائی بجلی فی یونٹ ایک روپے 55 پیسے سستی ملے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس کمی سے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 52 ارب 60 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator