جس کے شروع میں ’را‘ لگے اسے تو فیل ہونا ہی تھا، قادر پٹیل کا رافیل پر دلچسپ تبصرہ

اسلام آباد: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قادر پٹیل نے بھارت کے رافیل طیاروں پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے چلانے کیلیے دل اور گردے رکھنے والا پائلٹ بھی درکار ہوتا ہے۔

May 13, 2025 - 15:31
جس کے شروع میں ’را‘ لگے اسے تو فیل ہونا ہی تھا، قادر پٹیل کا رافیل پر دلچسپ تبصرہ
Indian Raffels
جس کے شروع میں ’را‘ لگے اسے تو فیل ہونا ہی تھا، قادر پٹیل کا رافیل پر دلچسپ تبصرہ

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ بھارت کو رافیل پر بڑا ناز تھا لیکن جس کے شروع میں ’را‘ لگے اسے تو فیل ہونا ہی تھا، ہمارے پائلٹ نے کہا کہ رافیل تو بہت اچھا طیارہ ہے لیکن چلانا آنا چاہیے، دنیا بھارت کو ٹیکنالوجی دیتے ہوئے 100 بار سوچے کہ یہ بے عزتی کروائیں گے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ رافیل جیسے جہاز چلانے کیلیے دل گردہ رکھنے والا پائلٹ بھی چاہیے ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رافیل کی تباہی کے سوال پر بھارتی ایئر مارشل کا جواب انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا کہ دشمن پر رات کے اندھیرے میں حملہ نہ کرو، تیسرے دن صبح ہم نے ایسے میزائل داغے کہ دشمن کی چیخیں نکل گئیں، پاک فوج، سپہ سالار اور تمام سیاسی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، نریندر مودی نے غلط قوم سے پنگا لیا ہے، پاکستانی قوم بھارتی ڈرونز کے آنے کا انتظار کرتی تھی، بھارتی ڈرونز گرنے والے مقامات پر میلے کا سماں ہوتا تھا۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میزائل ٹیکنالوجی لانے کا سہرا بینظیر بھٹو کے سر ہے جبکہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا سہرا یوسف رضا گیلانی کے سر ہے، بلاول بھٹو نے عالمی میڈیا پر پاکستان اور بنیان مرصوص کا بھرپور دفاع کیا۔ قادر پٹیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف صدی کی عظیم ترین فتح ملی ہے، پوری قوم و سیاسی جماعتوں نے تاریخی اتحاد کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے بھارت پر اپنی واضح برتری ثابت کی اور دنیا کو پرامن ملک ہونے کا واضح پیغام دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی صورت اپنے دفاع سے غافل نہیں، پاکستان نے بھارت کو بلیک میل نہیں کیا بلکہ وارننگ دی ہے، پاکستان نے اپنے دفاع کیلیے ایٹمی طاقت حاصل کی، پاکستان دہشتگردی سے شدید ترین متاثرہ ملک ہے، دہشتگردی کی جنگ میں ہمارے ایک لاکھ کے قریب شہری شہید ہوچکے ہیں۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator