پاکستان اور روس کا کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد : پاکستان اور روس نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل قائم کرنے پر اتفاق کرلیا۔

May 14, 2025 - 18:41
پاکستان اور روس کا کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل قائم کرنے پر اتفاق
Karachi steal mill
پاکستان اور روس کا کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل قائم کرنے پر اتفاق

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس نے کراچی میں اسٹیل ملز کے نئے منصوبے کے آغازکیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پراتفاق کرلیا۔ یہ پیش رفت وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختراور روسی نمائندے ڈینس نذروف کے درمیان ملاقات میں ہوئی۔ ملاقات میں ہارون خان نے اسٹیل سیکٹرکے تعاون کےباہمی فوائد پرزور دیا اور روس کےسرمایہ کاروں کو پاکستان میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ ہارون اختر کا کہنا ہے روسی حکام نے پاکستان کو اپنے ملک کی جانب سے کراچی میں اسٹیل مل کی تعمیر کے لیے عزم کا یقین دلایا۔ روسی وفد نے پاکستان کوماسکومیں صنعتی و تجارتی نمائش میں شرکت کی بھی دعوت دی، معاون خصوصی نے کہا پاکستان بین الاقوامی سطح پر مضبوط اور سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator