جویریہ سعود نے والدہ کو ’کول‘ ساس قرار دے دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود اپنی والدہ کو بہترین ساس قرار دے دیا۔

May 16, 2025 - 00:24
جویریہ سعود نے والدہ کو ’کول‘ ساس قرار دے دیا
Javeria saud with her mother
جویریہ سعود نے والدہ کو ’کول‘ ساس قرار دے دیا

اداکارہ جویریہ سعود نے حال ہی میں منائے گئے ’ماؤں کے عالمی دن‘ کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ہمراہ شرکت کی۔ انہوں نے لکھا کہ میں والدہ کے ساتھ دو دن کے لیے حیدرآباد گئی پھر میں بھابھیوں کو سلام پیش کیا، مجھے امی کے ساتھ بہت مزہ آتا ہے۔ بیٹی کی بات سن کر والدہ نے کہا کہ بھابھیوں کو کیا سلام ہے وہ نیچے ہوتی ہی کب ہیں، اپنا کھانا بنا کر اوپری منزل پر چلی جاتی ہیں، وہ نیچے رہیں گی تو پریشانی ہوگی۔ جویریہ سعود نے کہا کہ میں والدہ کے گھر گئی تو ان سے کہا کہ 12:30 بج رہے ہیں بھابیاں کہاں ہیں تو امی نے بتایا کہ سو رہی ہیں، میں نے کہا امی اٹھایا کیوں نہیں پھر والدہ کہنے لگیں تم لوگوں کو اٹھاتی تھی جو میں ان کو اٹھاؤں گی، چھٹی ہے سونے دو۔ تاہم اداکارہ کا والدہ سے متعلق بات کرتے ہوئے بار بار مسکرانا سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator