عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

عیدالاضحیٰ کب ہوگی ذوالحج 1446 کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل 27 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔

May 22, 2025 - 07:09
عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
Eid ul Adha moon
عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

وزارت مذہبی امور نے ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل 27 مئی کو طلب کر لیا ہے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔ منگل 27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں پاکستان میں عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔ چاند نظر نہ اؔنے کی صورت میں عبدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہوگی۔ واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے اور عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator