سوشل میڈیا ایپس کے پاسورڈز چوری، الرٹ جاری

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں مختلف ایپس کے پاسورڈ چوری ہونے کی اطلاع دی ہے۔

May 26, 2025 - 07:41
سوشل میڈیا ایپس کے پاسورڈز چوری، الرٹ جاری
Social media apps
سوشل میڈیا ایپس کے پاسورڈز چوری، الرٹ جاری

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گوگل، مائیکرو سافٹ اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا ایپس کے پاسورڈز چوری ہو گئے ہیں۔ سائبر ایمرجنسی الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس کا ایک ارب 80 کروڑ ریکارڈ لیک ہو چکا ہے۔ اس لیک ہونے والے ریکارڈ میں 18 کروڑ 14 لاکھ پاسورڈز شامل ہیں۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر حساس ایپس کے پاسورڈز تبدیل کر دیں اور انکے لیے دُہری تصدیق کا طریقہ اپنائیں۔ سائبر ایمرجسی نے صارفین کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں اور اپنے اکاؤنٹس مانیٹر کریں۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator