راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو بڑا حادثہ، ٹرین کچے میں جا گری،

Jun 1, 2025 - 09:35
راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو بڑا حادثہ، ٹرین کچے میں جا گری،
Train accident
راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو بڑا حادثہ، ٹرین کچے میں جا گری،

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایکسپریس کی بوگیاں مبارک پور اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں، حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق اے سی اسٹینڈرڈ اور ڈائننگ کار کی بوگیاں پٹری سے اتریں، ڈائننگ کار بوگی وہیل الگ ہونے کی وجہ سے کچے میں گر گئی، بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گیا۔ حادثے کی وجہ سے کئی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے، ریلوے حکام کے مطابق سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو احمد پور اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے، راولپنڈی جانے والی تیز گام کو لیاقت پور اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 1
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator