ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار

اسلام آباد: نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے۔

Jun 3, 2025 - 14:20
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار
Tiktoker sana yousaf murder
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس نے نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے رات گئے اسے گرفتار کیا گیا ، پولیس نے ٹکنیکی آلات اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو پکڑا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاکر خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا ، ٹک ٹاکر کا تعلق چترال سے ہے۔ مزید پڑھیں : اسلام آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاکر خاتون کو قتل کر دیا پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم کی کچھ دیر خاتون سے بات ہوئی اور وہ گھر کے باہر کھڑا رہا جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔ ملزم نے مقتولہ کو دو گولیاں ماری اور فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گولیاں لگنے سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کر کے میت کو اہل خانہ کے حوالے کردی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم مقتولہ کا رشتہ دار ہے تاہم جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator