رواں سال ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے کے خواہشمند طلبا کے لئے بڑی خبر

اسلام آباد : رواں سال ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے کے خواہشمند طلبا کے لئے نصاب کے حوالے سے بڑی خبر آگئی۔

Jun 12, 2025 - 18:59
رواں سال ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے کے خواہشمند طلبا کے لئے بڑی خبر
MDcat exams news
رواں سال ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے کے خواہشمند طلبا کے لئے بڑی خبر

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل وڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کا نیا نصاب جاری کردیا ، نیا نصاب پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا گیا ہے۔ ایم ڈی کیٹ امتحان ستمبر کے آخری یا اکتوبر کے پہلے اتوار کو متوقع ہے، صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر رضوان تاج نے بتایا کہ نئے نصاب میں 5 مضامین شامل کئے ہیں، حیاتیات، کیمیا، طبیعیات، انگریزی، منطقی استدلال شامل ہیں۔ پروفیسر رضوان تاج کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ پرچے میں 180کثیر الجوابی سوالات شامل ہوں گے ، پرچے کا دورانیہ تین گھنٹے پر محیط ہوگا، سوالات کی تقسیم 15 فیصد آسان، 70فیصد درمیانی اور 15 فیصد مشکل پر مشتمل ہوگی۔ مزید پڑھیں : میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں کمی کا حکمنامہ تیار امتحان میں منفی مارکنگ نہیں ہوگی ، امتحان مکمل کثیر الجوابی سوالات پر مبنی ہوگا، میڈیکل میں داخلے کیلئے 55 فیصد، ڈینٹل کیلئے 50فیصد نمبرز لازمی ہیں۔ پی ایم اینڈ ڈی سی نے سوالاتی بینک تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا، نیا نصاب تعلیمی ماہرین، بورڈز اور جامعات کی مشاورت سے تیار کیا ہے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator