ایران کا اسرائیل پر نیا حملہ

ایران نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جاری آپریشن وعدہ صدق سوئم میں میزائلوں کی ایک نئی لہر سے اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔

Jun 15, 2025 - 23:03
ایران کا اسرائیل پر نیا حملہ
Iran attack on Israel
ایران کا اسرائیل پر نیا حملہ

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو دن کی روشنی میں ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیے جس کے بعد تل ابیب اور دیگر شہروں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی شہرحیفہ، الفولہ، نازریتھ میں دھماکے سنے گئے ہیں جب کہ شمالی علاقوں میں بھی دھماکوں کی آوازیں آئی ہیں۔ حکام نے خطرے کے پیشِ نظر شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں کی جانب جانے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی افواج کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائلوں کو کسی ہدف تک پہنچنے سے پہلی ہی فضا میں مارگرایا گیا ہے۔ فوج نے دعویٰ کیا کہ میزائل حملوں کا زمین پر کوئی اثرات نہیں پڑے۔ ایران نے اسرائیل کی جانب سے تہران پر کیے گئے میزائل حملوں کے جواب میں تل ابیب پر میزائل داغے ہیں۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران میں کشوراسٹریٹ کے قریب رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملہ ہوا ہے جس میں خواتین اور بچے زخمی ہوئے ہیں۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator