کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے کے نوزوہیل میں آگ لگ گئی

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے کے نوزوہیل میں آگ لگ گئی۔

Jun 16, 2025 - 23:30
کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے کے نوزوہیل میں آگ لگ گئی
Karachi airport
کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے کے نوزوہیل میں آگ لگ گئی

اے آر وائی نیوز کے مطابق طیارے کے نوزوہیل میں آگ ٹیکسی کے دوران لگی ہے، پائلٹ نے ٹیک آف روک دیا اور طیارے کو فوری طور پر واپس لایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کو ملتوی کرکے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔ نجی ایئرلائن کی پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی، طیارے میں ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئروائس مارشل ذیشان سعید بھی سوار تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی سے لاہور جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی تھی اور طیارے کو طوفان کے باعث شدید جھٹکے لگے، مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔ نجی ائیر لائن کی پرواز ایف ایل 842 کے مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا، ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کراچی واپس بھیج دیا تھا۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator