پنجاب اسمبلی میں گھڑی چوری کا معاملہ حل، حکومتی رکن نے الزام واپس لے لیا

پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے گھڑی چوری کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی رکن بلال یامین کی گھڑی گم ہونے پر اپوزیشن رکن میاں اعجاز شفیع پر عائد کردہ الزام غلط ثابت ہو گیا، جس پر بلال یامین نے ایوان میں باقاعدہ معذرت کر

Jun 25, 2025 - 11:51
پنجاب اسمبلی میں گھڑی چوری کا معاملہ حل، حکومتی رکن نے الزام واپس لے لیا
پنجاب اسمبلی میں گھڑی چوری کا معاملہ حل، حکومتی رکن نے الزام واپس لے لیا

پنجاب بجٹ اجلاس کے موقع پر ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کے دوران بلال یامین کی قیمتی گھڑی گم ہو گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے ایوان میں کھڑے ہو کر اپوزیشن رکن میاں اعجاز شفیع پر گھڑی چوری کا براہِ راست الزام عائد کیا تھا۔

اس الزام پر اسمبلی میں دو روز تک شدید کشیدگی اور الزام تراشی کا سلسلہ جاری رہا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس نے تمام شواہد اور گواہوں کی روشنی میں اپنی رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا کہ بلال یامین کا الزام بے بنیاد تھا اور گھڑی چوری کا کوئی ثبوت نہیں ملا

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Ch Hassan I'm writer and content creator