چیٹ جی پی ٹی اب صارفین کویاد رکھےگا،نئی تبدیلی سے بات چیت مزیدآسان
چیٹ جی پی ٹی اب صارفین کویاد رکھےگا،نئی تبدیلی سے بات چیت مزیدآسان ہوگئی۔ یہ نئی تبدیلی اسے صارفین کے لئے مزید دلچسپی کا سبب بنا دے گی
مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ میں نئی تبدیلیوں کے بعد اب یہ صارفین کا نام، دلچسپیاں اور اندازِ گفتگو یاد رکھ سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ فیچرچیٹ جی پی ٹی کوایک عام ٹول کے بجائے ایک ذاتی معاون میں بدل رہاہے۔
اب صارفین بار بار اپنا تعارف کروانے یا اپنی پسند ناپسند دہرانے کی زحمت سے بچ سکتے ہیں۔
صارف اگر اپنا نام، عرفی نام، مشاغل یا پسندیدہ اندازِ گفتگو چیٹ کے دوران بتائیں توچیٹ جی پی ٹی انہیں یاد رکھتا ہے۔ اور آئندہ گفتگو میں انہی معلومات کو استعمال کرتطرح یاد رکھتا ہے ؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو تفصیلات ایک ہی بار میں دینے کے بجائے آہستہ آہستہ شیئر کرنا زیادہ مؤثر ہے۔
ساتھ ہی، صارف “What do you remember about me?” لکھ کر یہ جان سکتے ہیں کہ چیٹ بوٹ نے ان کے بارے میں کیا یاد رکھا ہے۔
مزید براں اگر کوئی معلومات غلط ہو، تو فوری درست کی جا سکتی ہے۔
علاوہ ازیں پروفائل سیٹنگز میں جا کر نام، پیشہ، شوق اور پسندیدہ اندازِ گفتگو کو بھی دستی طور پر محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر نہ صرف بات چیت کو مؤثر بناتا ہے بلکہ چیٹ جی پی ٹی کو ایک بہتر،ذاتی اور انسانی انداز والا معاون بنا دیتا ہےا
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Angry
0
Sad
0
Wow
0