یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اسلامی سال کے آغاز پر تعطیل کا اعلامی جاری کردیا گیا۔

Jun 25, 2025 - 23:41
یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا
Muharram Holidays
یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

نئے اسلامی سال کے موقع پر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا۔ محکمہ انتظامی امور خیبر پختونخوا نے ایک روزہ تعطیل کا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند دیکھنے کے اعلان کے مطابق تعطیل ہوگی۔ محرم الحرام میں بغیر اجازت جلوس، روٹ میں تبدیلی، اشتعال انگیز مواد پر پابندی محرم الحرام کی مناسبت سے سندھ کی صوبائی حکومت نے بھی محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کیا ہے، جس کے تحت بغیراجازت جلوس، روٹ میں تبدیلی، اشتعال انگیز مواد پر پابندی ہوگی۔ سندھ حکومت کی جانب سے بجلی، پانی، اسٹریٹ لائٹس، صفائی کےاقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، حکام نے کہا کہ تمام جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی کے بغیر اجازت نہ دی جائے، نفرت انگیز آڈیو، ویڈیو اور مواد کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔ حکام نے بتایا کہ پولیس، رینجرز اور انتظامیہ کے کنٹرول رومز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دونوں مکاتب فکر کو اسکاؤٹس اور پرائیویٹ سیکیورٹی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator