ملک بھر میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 4 روز تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔

Jun 29, 2025 - 23:42
ملک بھر میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری
Pakistan weather Alert
ملک بھر میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 5 جولائی تک کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار، خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں اور ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال میں شدید بارش کا امکان ہے جب کہ لاہور، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال میں بارش متوقع ہے۔ فیصل آباد، سرگودھاڈویژن کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ ہزارہ ڈویژن، مالاکنڈ، آزادکشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ دریائےکابل، دریائے سوات، چترال اور ہنزہ کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 2 سے 5جولائی کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں، عوام ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریزک ریں۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت ہے۔

Files

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator