طالبات سے بھری وین میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آگ

احمد پور شرقیہ : طالبات کی وین میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئیں۔ گیا۔

Jul 1, 2025 - 15:18
طالبات سے بھری وین میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آگ
Student van fire
طالبات سے بھری وین میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آگ

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں افسوسناک حادثہ ہوا، جہاں طالبات کی وین میں ایل پی جی سلنڈرپھٹ گیا۔ جس سے وین کو آگ لگنے سے ایک طالبہ جاں بحق، 9 زخمی ہوگئیں ، ریسکیوحکام نے بتایا کہ حادثہ احمدپور ٹال پلازہ کے قریب پیش آیا وین میں تھرڈایئرکی 19 طالبات سوار تھیں۔ طالبات پیپردینے کے بعد لیاقت پورجارہی تھیں تاہم زخمیوں کو ٹی ایچ کیواسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ موٹروے پولیس نے جائے حادثہ کو محفوظ بناتے ہوئے ٹریفک کی روانی بحال کرائی تاہم حادثے کے فوراً بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

Files

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator