والدین کا گھر
والدین کا گھر
تحریر انگریزی میں لکھی گئی تھی۔ کسی نے اردو ترجمہ کیا اور رُلا دیا۔۔۔۔۔۔
صرف یہی وہ گھر ہے جہاں آپ جب جی چاہے بغیر کسی دعوت کے جا سکتے ہیں۔ یہی وہ گھر ہے جہاں آپ دروازے میں چابی لگا کر بر اور است گھر میں داخل ہو
سکتے ہیں۔
یہ وہ گھر ہے کہ جہاں محبت بھری نگاہیں اس وقت تک دروازے پر لگے رہتی ہیں،
جب تک آپ نظر نہ آجائیں۔
یہ وہ گھر ہے جو آپ کو آپ کی بچپن کی بے فکری اور خوشیوں کے دن یاد دلاتا ہے۔ یہ وہ گھر ہے جہاں آپ کی موجودگی اور ماں باپ کے چہرے پر محبت کی نظر ڈالنا
باعث برکت ہے اور ان سے گفتگو کرنا اعزاز کی بات ہے۔
یہ وہ گھر ہے جہاں آپ ناجائیں تو اس گھر کے مکینوں کے دل مرجھا جاتے ہیں۔ ان یہ وہ گھر ہے جہاں ماں باپ ک صورت میں دو شمعیں جلی رہتی ہیں تا کہ آپکی دنیا کو روشنی سے جگمائیں اور آپ کی زندگی کو خوشیوں اور مسرتوں سے بھر دیں۔ یہی ہے وہ گھر جہاں کا دستر خواں خالص محبتوں سے بھر پور اور ہر قسم کی منافقت
سے پاک ہے۔
یہ وہ گھر ہے جہاں آپ کو ہر قسم کی خوشیاں اور قہقہے میسر ہیں۔ آہ ہ ہ۔۔۔ لوگو ان گھروں کی اہمیت کو پہچانیں قبل اس کے کہ بہت دیر ہو جائے
وہ ہیں پاس وہ لوگ بہت خوش قسمت ہیں جن کے پاس والدین کے گھر ہیں۔ــل
What's Your Reaction?