ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش سے تباہی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد : ملک میں مون سون بارشوں کےباعث تباہی کا سلسلہ جاری ہے، مختلف حادثات میں قیمتی جانیں چلی گئیں۔

Jul 9, 2025 - 15:58
ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش سے تباہی کا سلسلہ جاری
Weather update
ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش سے تباہی کا سلسلہ جاری

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے ، موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور ندی نالے بپھر گئے۔ اوکاڑہ، رینالہ خورد اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی اور سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ بہاولنگر اور حافظ آباد میں بھی تیزبارش سے سڑکیں اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے ساتھ ہی فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں مزید بارہ سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پنجاب میں سات افراد جاں بحق اورگیارہ زخمی ہوئے، راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق چار افراد زخمی ہوئے۔ خیبرپختونخوا بھی بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے، مختلف حادثات میں مزید چھ افراد جان سے گئے۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق بونیر، مالاکنڈ،کرک، مانسہرہ، مہمنداورچارسدہ میں مختلف حادثات کے باعث آٹھ گھروں کو نقصان پہنچا۔ دریاؤں میں پانی کی سطح بھی بلند ہورہی ہے، دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب گزررہا ہے، جس کے باعث گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے اورشگر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ مظفرآباد، نیلم ویلی، راولا کوٹ،حویلی اور باغ میں بھی شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

Files

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator