بے ہوش خاتون کو ہسپتال لے جاتے ہوئے ایمبو لینس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا میں ہوم گارڈ کی بھرتی کے لیے آئی 26 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر ایمبولینس میں اجتماعی زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔

Jul 27, 2025 - 23:29
بے ہوش خاتون کو ہسپتال لے جاتے ہوئے ایمبو لینس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
Ambulance Rape case
بے ہوش خاتون کو ہسپتال لے جاتے ہوئے ایمبو لینس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

پولیس کے مطابق، متاثرہ خاتون ٹیسٹ کے دوران بے ہوش ہو گئی تھی، جس پر طبی امداد کے لیے اُسے ایک ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ لیکن راستے میں خاتون کے ساتھ ایمبولینس میں موجود افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے ہوش نہ ہونے کی حالت میں نشانہ بنایا گیا، اور ہوش میں آنے پر جب اسے حالات کا ادراک ہوا تو اس نے فوری طور پر اسپتال انتظامیہ اور پولیس کو تمام صورتِ حال سے آگاہ کیا۔پولیس کو شکایت موصول ہونے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اب تک کی تحقیقات کے دوران پولیس نے ایمبولینس کے ڈرائیور ونے کمار اور ٹیکنیشن اجیت کمار کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت اور ایمبولینس کی نقل و حرکت کی تصدیق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کر لی گئی ہے۔حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے کے لیے تحقیقات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

Files

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator