یس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چچا سے میچ کرگیا

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک)17سالہ لڑکی سے زیادتی اور خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، ڈی این اے لڑکی کے حقیقی چچا سے میچ کرگیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں اور ایس پی انویسٹی گیش محمد ضیاء الحق نے پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا،چیئر پرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے بھی جناح ہسپتال لاہور کا وزٹ کیا اور متاثرہ لڑکی کی تیمار داری کی تھی۔ پولیس کے مطابق سال 2022میں گنڈاسنگھ کے نواحی گاؤں بگے کے رہائشی جاوید اقبال نے اپنی بیٹی کیساتھ زیادتی کا مقدمہ اسی گاؤں کے رہائشی ملزم پولیس کانسٹیبل محمد رفیق کے خلاف درج کروایا تھا ۔تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے ملزم رفیق کو گنہگار قرار دیکر نوکری سے برخاست کردیا تھا، لڑکی نے ایک نومولود بچے کو جنم دیا جو بعدازاں چلڈرن ہسپتال لاہور میں جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے بچے کی ڈیڈ باڈی ڈی این اے کیلئے پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور پہنچائی اور ڈیڈ باڈی سے سیمپل حاصل کیے گئے۔ فرانزک لیب سے رپورٹ موصول ہونے پر نومولود بچے کو ڈی این اے ملزم رفیق کیساتھ میچ نہیں ہو سکا، بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج قصور نے ملزم رفیق کو 5 دسمبر کو مقدمہ میں بری کر دیا۔ عدالت میں پیشی کے بعد مدعی مقدمہ جاوید اقبال اپنی بیٹی کے ہمراہ واپس گاؤں جار ہا تھا کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب لڑکی نے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کی بجائے خودسوزی کی کوشش کی جو جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر نے ملزم رفیق کا ڈی این اے میچ نہ ہونے پر ضلعی پولیس کو ایک لیٹر تحریر کیا کہ تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے کسی سینئر آفیسر کو تفتیش مامور کیا جائے، تاکہ مرکزی ملزم کی نشاندہی کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد ضیا الحق کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ۔ تفتیشی ٹیم نے تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کیا اور اسی گاؤں کے رہائشی کے پانچ مشکوک افراد کے ڈی این اے کیلئے فرانزک لیب لاہور لیجایا گیا۔ بعدازاں فرانزک لیب سے رپورٹ موصول ہونے پر ڈی این اے متاثرہ خاتون کے حقیقی چچا زاہد کیساتھ میچ کر گیا۔ تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے ملزم زاہد کوگرفتار کرلیا ہے، مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

Dec 17, 2025 - 13:41
یس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چچا سے میچ کرگیا

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0