پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث ختم

لاہور: پاکستان سپر لیگ 10 میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔

May 2, 2025 - 00:25
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث ختم
PSL 10

تفصیلات کے مطابق آندھی اور بارش کے باعث ختم ہونے والے میچ کےلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کوایک ایک پوائنٹ دےدیا گیا، لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے 11.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے۔ لاہور قلندرز کی طرف سے محمد نعیم نے جارحانہ 50 رنز اسکور کیے جبکہ عبداللہ شفیق نے بھی 53 ناٹ آئوٹ رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا میچ بیچ میں ہی آندھی کے سبب روک دیا گیا تھا اور موسم کے بہتر ہونے کا انتظار کیا جارہا تھا، تاہم ایسا نہ ہوسکا اور شائقین کو میچ دیکھے بنا ہی اسٹیدیم سے جانا پڑا۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator