واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے اچھی خبر

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ویب ورژن کے لیے نیا فیچر متعارف کروایا جارہا ہے۔

May 3, 2025 - 00:28
واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے اچھی خبر
WhatsApp technology
واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے اچھی خبر

واٹس ایپ ویب ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو فون اٹینڈ کرنے کے لیے موبائل فون اٹھانا پڑتا ہے کیونکہ تاحال ویب ورژن میں وائس کال یا ویڈیو کال کی سہولت میسر نہیں تاہم اب واٹس ایپ نے جلد اس سے متعلق نیا فیچر متعارف کروانے جارہی ہے۔ ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق ایپ اپنے ویب صارفین کے لیے وائس اور ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر ویب ورژن میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی آسانی کیلئے متعارف کروایا جارہا ہےجو کہ ویب کے حالیہ ورژن میں متعارف کروایاجاسکتا ہے۔ یہ پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا پرائیویسی فیچر متعارف رپورٹ کے مطابق نیا فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے لیکن جلد ہی اسے صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا جس کیلئے کسی حتمی تاریخ کا اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔ واٹس ایپ کی یہ نئی اپ ڈیٹ صارفین کو کروم سفاری، ایج جیسے براؤزرز سے براہ راست انفرادی اور گروپ کالز کرنے کی اجازت دے گی جس کے بعد ونڈوز یا میک او ایس صارفین کو واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یاد رہے کہ واٹس ایپ نے 2021 میں اپنے ڈیسک ٹاپ کالنگ فیچر کو شروع کیا تھا لیکن صارفین اس فیچر کو مخصوس ویب براؤزرز پر ہی استعمال کر سکتے تھے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator