راولپنڈی، لاہور، کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھارتی حملوں کی کوششیں ناکام، اسرائیلی ساختہ ڈرونز تباہ

بھارت کا جنگی جنون تھم نہ سکا، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں جاسوسی کے لیے آنے والے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے جبکہ دھماکے بھی سنے گئے۔

May 8, 2025 - 14:46
راولپنڈی، لاہور، کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھارتی حملوں کی کوششیں ناکام، اسرائیلی ساختہ ڈرونز تباہ

بھارت کا جنگی جنون تھم نہ سکا، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں جاسوسی کے لیے آنے والے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے جبکہ دھماکے بھی سنے گئے۔

راولپنڈی، گجرات، اٹک، گجرانوالہ، لاہور، شیخوہ پورہ، ننکانہ، گھوٹکی اور کراچی کے علاقے ملیر میں ڈرونز تباہ کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کی سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) سے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔

بھارت کے 6 اور 7 مئی کے بزدلانہ حملہ میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتیں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔

یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بھوکلاہٹ کی نشانی ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے۔ پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔

افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور اسکے تمام عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔

پاکستان میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ Heron MK 2 ہے جو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہے۔

اس ڈرون کو انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا، اسکا انجن برطانوی کمپنی UAV Engines LTD بناتی ہیں اور دنیا میں پ

لاہور میں والٹن اولڈ ایئرپورٹ اور برکی کے علاقے میں حساس مقامات کے قریب بھارتی ڈرونز نے کارروائی کی کوشش کی تاہم پاک فضائی کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ڈرونز کو مار گرایا۔

ڈرونز کے فضا میں پرواز کرنے اور تباہ ہونے سے عوام میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا جبکہ مقامی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع کے مطابق والٹن اور ڈی ایچ اے کے علاقے میں مسلسل دھماکوں کی آوازیں فرضی مشقوں کے دوران کی ہیں، سائرن بجا کر شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم بھی دیا گیا۔ والٹن میں اینٹی ایئر کرافٹ گنز نصب کر دی گئیں۔

جلو پارک جھیل کے قریب پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا جس کے بعد جلو پارک میں داخلہ بند کر دیا گیا۔ پولیس ایلیٹ فورس کی بھاری نفری داخلی راستے پر تعینات ہے

ہلی مرتبہ یہ ڈرون گرایا گیا۔

گجرانوالہ

گوجرانوالہ میں جمعرات کی صبح دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔

ڈرون شہر کے فضائی حدود میں داخل ہوا تو کینٹ ایریا میں نصب ایئر ڈیفنس نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے اسے نشانہ بنایا۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0