پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور جرمن چانسلر فریڈرش مرز سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی پر بات چیت کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور جرمن چانسلر فریڈرش مرز سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی پر بات چیت کی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور مارکو روبیو نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک پر زور دیا کہ ’جنگ بندی کو برقرار رکھیں اور رابطے میں رہیں۔‘
روبیو نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور رابطوں کو بہتر بنانے کی کوششوں کو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان آج رابطہ متوقع ہے۔
سنیچر کو انڈیا کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان 12 مئی کو دن 12 بجے دوبارہ بات ہوگی۔
سنیچر کو تین بج کر 35 منٹ پر پاکستان او انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان بات ہوئی تھی۔
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Angry
0
Sad
0
Wow
0