کارگل کی جنگ سے آپریشن سندور تک: انڈیا اور اسرائیل کا تعلق جو ابتدائی مخالفت کے بعد نظریاتی اور سٹریٹجک اتحاد میں بدل گیا
گذشتہ دنوں جب انڈیا اور پاکستان ایک دوسرے کے علاقوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کر رہے تھے تو اسرائیل واحد ملک تھا جو کھل کر انڈیا کی حمایت میں کھڑا تھا۔ اس دوران پاکستان نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انڈیا پاکستان پر اسرائیلی ڈرونز سے حملہ کر رہا ہے۔ پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کے دو دن بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے پی ایم مودی کو فون کیا اور کہا کہ مجرموں کو سزا ملنی چاہیے۔
گذشتہ دنوں جب انڈیا اور پاکستان ایک دوسرے کے علاقوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کر رہے تھے تو اسرائیل واحد ملک تھا جو کھل کر انڈیا کی حمایت میں کھڑا تھا۔
اس دوران پاکستان نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انڈیا پاکستان پر اسرائیلی ڈرونز سے حملہ کر رہا ہے۔ پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کے دو دن بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے پی ایم مودی کو فون کیا اور کہا کہ مجرموں کو سزا ملنی چاہیے۔
اس کے علاوہ انڈیا میں اسرائیلی سفیر نے کہا کہ انڈیا کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ اسرائیل اس وقت کھل کر انڈیا کی حمایت کر رہا تھا جب وہ خود ایک بڑی جنگ میں الجھا ہوا ہے۔ روس انڈیا کا تاریخی ساتھی ہے، لیکن اس نے پورے معاملے میں اسرائیل کی طرح آواز نہیں اٹھائی۔
انڈیا نے پاکستان میں فوجی کارروائی شروع کی تو روس نے دونوں ممالک سے امن کی اپیل کی۔ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ حیرت کا اظہار کر رہے تھے کہ سنہ 1971 میں پاکستان کے ساتھ جنگ میں سوویت یونین کا جو مؤقف تھا اب وہ روس کا موقف نہیں رہا۔ ظاہر ہے اس کے بعد دنیا بہت بدل چکی ہے۔
دوسری جانب سنہ 2014 میں نریندر م
سعودی عرب میں انڈیا کے سابق سفیر تلمیذ احمد کا کہنا ہے کہ انڈیا میں اس وقت جو پارٹی اقتدار میں ہے اس کی اسرائیل کے ساتھ نظریاتی قربت ہے۔
مواد پر جائیں
تلمیذ احمد کہتے ہیں: ’اسرائیل اور انڈیا کا پرانا رشتہ ہے۔ اسرائیل میں ہندوتوا اور صیہونی تحریک کے درمیان نظریاتی مماثلت دیکھی جاتی ہے۔ اسرائیل کے انڈیا کے ساتھ خاص تعلقات ہیں۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’اسرائیل انڈیا کو اپنے قریب لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیلی سفیر نے کئی بار عوامی سطح پر کہا ہے کہ انڈیا جو کچھ کر رہا ہے وہ بالکل درست ہے۔ انڈیا اور اسرائیل کے درمیان دفاعی تعاون میں بھی اضافہ ہوا ہے۔‘
ودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد انڈیا کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔ نریندر مودی اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر اعظم تھے۔
جب دنیا کے تقریباً تمام ممالک پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع میں غیر جانبدار نظر آنے کی کوشش کر رہے تھے تو اسرائیل کھل کر انڈیا کے ساتھ کیوں کھڑا ہوا؟
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Angry
1
Sad
0
Wow
0