سالہ عائشہ اور 22سالہ حسن کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا گیاسرائے عالمگیر19

سرائے عالمگیر: پسند کی شادی کرنے کی پاداش میں نوجوان جوڑا اپنی جان گنوا بیٹھا، 19سالہ عائشہ اور 22 سالہ حسن کو قتل کردیا گیا۔

May 24, 2025 - 23:39
May 24, 2025 - 23:40
سالہ عائشہ اور 22سالہ حسن کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا گیاسرائے عالمگیر19
Murder case in sarai Alamgir
سالہ عائشہ اور 22سالہ حسن کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا گیاسرائے عالمگیر19

پولیس نے بتایا کہ نواحی گاؤں کنارہ کے قریب کھیتوں سے دونوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، پسند کی شادی کرنے پرلڑکی اور لڑکے کو قتل کیا گیا ہے، 19سال کی عائشہ اور 22 سال کے حسن سلیم نے اپنی پسند سے شادی کی تھی۔ عائشہ کے والد کی مدعیت میں جہلم کے تھانہ ڈومیلی میں اغوا کا مقدمہ درج ہے، پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکا لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ پسند کی شادی نہ ہونے پر ملزم نے لڑکی کی فیملی پر گولیاں چلا کر گھر کو آگ لگادی دریں اثنا لاہور میں باپ نے پسند کی شادی کی خواہش پر اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا، یہ واقعہ لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، جس پر ملزم عمر نے بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے، بعد ازاں رائیونڈ میں بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتاری دینے خود تھانے پہنچ گیا۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator