پنجاب میں آندھی اور طوفان سے ہونے والے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز قرار

لاہور : پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی ، طوفان سے ہونے والے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز کو قرار دے دیا۔

May 26, 2025 - 18:47
پنجاب میں آندھی اور طوفان سے ہونے والے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز قرار
Solar panels
پنجاب میں آندھی اور طوفان سے ہونے والے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز قرار

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے سولر پینلز کی تنصیب پرقواعد مرتب کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے محکمہ توانائی، بلدیاتی اداروں، کمشنرز اور ڈی سیز کو مراسلہ جاری کیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سولرپینلز کی تنصیب سے متعلق گائیڈلائنزجاری کی جائیں، گزشتہ دنوں آندھی ، طوفان سے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز یا ان سے وابستہ تنصیبات ہیں۔ مزید پڑھیں : پنجاب میں تیز آندھی سے مالی و جانی نقصانات میں اضافہ غیرمعیاری طریقے سے نصب پینلز آندھی میں پولز سے گرے اور حادثات کی وجہ بنے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پینلز کو حفاظتی تدابیرسےنصب کرایاجائے، مستقبل میں سولرپینلزکی تنصیب کومعیاری اورسرٹیفائیڈ بنایا جائے۔ مراسلے میں مزید کہا کہ پنجاب بھر میں نصب پینلز اور ڈھانچوں کا جائزہ لے کر ہدایات دی جائیں۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator